بڑے ٹاکرے سے قبل بڑی خبر؛شعیب،رضوان سیمی فائنل کیلئے فٹ قرار

 آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل سے قبل محمد رضوان اور شعیب مکمل صحتیاب ہوگئے ہیں۔ شائقین کرکٹ آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں دونوں کو آسٹریلیا کے خلاف ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔

پاکستانی ٹیم کے لیے گزشتہ روز بری خبر سامنے آئی تھی کہ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اور آل راؤنڈر شعیب ملک بخار میں مبتلا ہوگئے ہیں اور دونوں نے پریکٹس سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اور آل راؤنڈر شعیب ملک کا بخار اترگیا ہے جس کے بعد دونوں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شرکت کریں گے۔ 

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو ڈاکٹروں کی جانب سے سیمی فائنل کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے۔

شائقین کرکٹ آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں دونوں کو آسٹریلیا کے خلاف ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔