سیمی فائنل میں شکست پر افسردہ، تاہم ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔ بابراعظم

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے میچ ہارنے پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ’شکست کے بعد ہم سبھی درد اور تکلیف میں ہیں کیونکہ ہم ایک میچ ہارے ہیں جس کی وجہ سے فائنل میں جانے سے رہ گئے۔‘

سیمی فائنل کے بعد کپتان بابراعظم نے ورچوئل پریس کانفرنس میں بتایا کہ ’میں یہاں آپ کو کہنا چاہوں گا کہ ہم نے اس شکست سے بہت کچھ سیکھا ہے اور اس شکست کے لیے کسی ایک کھلاڑی پر اُنگلی نہ اُٹھائیں۔‘

کپتان نے کہا کہ ’کسی ایک کھلاڑی کو شکست کی وجہ نہ ٹھہرائیں، یہ نہ بولیں کہ اس نے ایسا کردیا یا اُس نے ویسا کردیا، ہماری ٹیم کا اتحاد قائم رہنا چاہیے۔‘

واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کت سیمی فائنل میں شاہینوں کو شکست ہوئی تاہم قومی ٹیم  نے بھرپور جنگ لڑی جبکہ ٹیم کے ہر کھلاڑی نے پورے ایونٹ میں بہترین کارکردگی دکھائی۔