آکلینڈ:نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی یقین دہانی کرادی ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)سے رابطہ ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اگلے سال ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی۔
ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آئندہ سال ستمبر میں پاکستان آئے گی۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے رواں سال سیریز کو اچانک ملتوی کیا تھا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے نیوٹرل وینیو پر سیریز کا بولا تھا لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)ہوم سیریز کیلئے ڈٹا رہا۔