میرا دل پاکستانی کھلاڑیوں کیساتھ جڑا  ہے، میتھیو ہیڈن

لاہور: قومی ٹیم کے سابق بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے بنگلہ دیش کے دورے پر موجود قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

 انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ”اسلام و علیکم پاکستان!میں برسبین کے قرنطینہ سینٹر میں بیٹھا اپنی آئیسولیشن مکمل کر رہا ہوں مگر میرا دل ڈھاکہ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کے ساتھ جڑا ہے۔

 میری تمام تر نیک تمنائیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں،شاباش لڑکوں! چھا جاؤ،پاکستان زندہ باد“۔

یاد رہے کہ میتھیو ہیڈن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے کچھ ہفتے قبل پاکستان کے بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیے گئے تھے۔