ملک میں جاری مہنگائی سے تنگ دلہا بارات کو دھوکے سے گھر پر ہی چھوڑ کر باراتیوں کو گاڑیوں کے انتظار میں لگا دیا جبکہ خود اکیلے ہی موٹر سائیکل پر دلہن لینے پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکپتن کے علاقے محلہ شاہد نگر کا دلہا شاہ زیب شاہ بڑھتی مہنگائی کے باعث احتجاجا دلہن لینے گاڑی کی بجائے موٹر سائیکل پر شادی ہال پہنچ گیا۔
اس موقع پر دلہا شاہ زیب شاہ کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں مہنگائی بہت ہوچکی ہے، گاڑی والے دس دس ہزار روپے مانگ رہے تھے، اس لئے موٹر سائیکل میں 200 روپے کا پیٹرول ڈلوا کر خود ہی دلہن لینے آگیا ہوں۔جبکہ باراتیوں کو جھوٹ بول کر انتظار پر لگا لیا کہ ابھی گاڑیاں آجائیگی تو بارات روانہ ہو جائےگی۔