چٹاگانگ ٹیسٹ؛ بنگلا دیش ٹیم پہلی اننگزمیں330 پرآل آوٹ

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ چٹاگانگ میں کھیلا جارہا ہے، ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بنگلادیش نے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تاہم میزبان ٹیم صرف 77 رنز کا ہی اضافہ کرسکی اور پوری ٹیم 330 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے دو دو وکٹیں حاصل کی، ایک وکٹ ساجد خان کے حصے میں آئی۔

گزشتہ روز کھیل کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر بنگلادیش نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے تھے، لٹن داس اور مشفیق الرحیم کے درمیان زبردست 200 رنز کی شراکت کے باعث بنگلادیش کی پوزیشن مستحکم ہوئی۔