چٹاگانگ ٹیسٹ؛پاکستان کی بنگلا دیش کو 8 وکٹ سے شکست

پاکستان نے  بنگلا دیش کے خلاف ٹسٹ سیریز کا پہلا میچ 8 وکٹ سے جیت کرسیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ کھیل کے پانچویں اور آخری دن پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 109 رنز سے کھیل کا آغاز کیا اور بنگلادیش کا 202 رنز کا ہدف 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے اوپنر عابد علی نے 91 اور عبداللہ شفیق نے 73 رنز بنائے۔ بابراعظم 13 اور اظہر علی 24 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 4 دسمبر سے شرو ع ہوگا۔