یوٹیلیٹی سٹورز پر100 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد: یوٹیلیٹی سٹورز پر100 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق برانڈڈ گھی،خوردنی تیل، صابن، ڈیٹرجنٹ اور گھریلو استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔

یوٹیلٹی سٹور حکام کا کہنا ہے کہ برانڈڈ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے میڈیا کو آگاہ کریں گے،مارکیٹ کے مقابلے میں برانڈڈ اشیاء کی قیمتیں کم ہونگی۔

 یوٹیلیٹی سٹورز کے پاس سبسڈائزڈ اشیاء موجود ہیں،برانڈڈ اشیاء  خصوصی طور پر گھی اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑے گا۔

یوٹیلٹی سٹورز حکام کے مطابق اڑھائی تین ماہ سے یوٹیلیٹی سٹورز نے نرخوں میں اضافہ نہیں کیا، پام آئل کی قیمت 12 ہزار روپے فی من تک عالمی مارکیٹ کا ریٹ ہے۔

یوٹیلٹی سٹورز حکام کے مطابق اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ نہ کیا گیا تو اشیاء کی دستیابی ممکن نہیں ہوسکے گی،100 سے زائد برانڈڈ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔