5ارب ڈالرز قرض لینے کی خبروں کی تردید

اسلام آباد:وزارت اقتصادی امو نے کہا ہے کہ قرض کے حصول کے لیے کسی ملک سے بات چیت نہیں ہورہی ہے۔ 

وزارت اقتصادی امور نے مختلف ممالک سے قرض کے حصول کی خبروں سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت اقتصادی امور 5 ارب ڈالر زکے حصول کے لیے کوئی منصوبہ بندی نہیں کررہی۔

 وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چین، قازقستان اور روس سے قرض کے حصول کے لیے کوئی بات چیت نہیں ہورہی۔