سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافے کا اعلان

اسلام آباد:حکومت نے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا علان کردیا۔

  وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق گریڈ 1سے 19تک کے ملازمین کو 15 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس دینے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق سرکاری ملازمین کو ڈسپیریٹی الاؤنس بنیادی تنخواہوں پر دیا جائیگا۔ڈسپیریٹی الاؤنس کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔

 وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ٹائم سکیل پروموشن کی سمیر پر غور کیا جا رہا ہے جو ملازمین لمبے عرصے سے ایک ہی گریڈ میں کام کررہے ہیں ان کی ترقی کے لئے سمری پر غور کیا جا رہا ہے۔

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ملازمین کی طرز پر ملازمین کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ اپریل تک ہوگا۔

پے اینڈ پنشن کمیشن کی سفارش پر ایڈہاک ریلیف اور الاؤنس کو تنخواہوں میں ضم کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

وفاقی حکومت نے صوبوں کو بھی سرکاری ملازمین کی اسی تناسب سے فوری تنخواہیں بڑھانے کی ہدایت جاری کی ہیں۔