جنوری اور فروری کیلئے ایل این جی کی نئی قیمتیں مقرر

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ایل این جی کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے ماہ جنوری اور فروری کیلئے ایل این جی کی نئی قیمتیں مقرر کردیں۔

اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق جنوری میں سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 13.56 ڈالر فی ایم ایم بی ٹو یو اور سوئی سدرن کے لیے 14.28 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

جاری نوٹیفیکیشن مطابق فروری میں سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قیمت13.37 ڈالر فی ایم ایم بی ٹو یو اور سوئی سدرن 14.07 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

دسمبر کے مقابلے جنوری میں ایل این جی 1.91 ڈالر تک فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی جبکہ جنوری کے مقابلے فروری میں ایل این جی 0.21 ڈالر تک فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوگی۔

جنوری میں سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی 0.94 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے لیے 1.91 ڈالر فی ایم ایم بی ٹو یو مہنگی ہوگی۔

فروری میں سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی 0.19 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے لیے 0.21 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوگی۔