پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 18روپے تک اضافے کا امکان 

 اسلام آباد:ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  18روپے تک  اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمت کا اثر پاکستان میں تیل کی قیمتوں پر بھی اثر انداز ہوسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم فروری سے عالمی منڈی میں پٹرول ساڑھے 6 روپے اور ڈیزل 5 روپے لیٹر مہنگا ہوا ہے۔

 اس طرح گزشتہ اعلان کا فرق صارفین کو منتقل ہوا تو پٹرول 13 روپے لیٹر بڑھ سکتا ہے جبکہ ایسی صورت میں ڈیزل کی قیمت 18 روپے لیٹربڑھ سکتی ہے۔