پیٹرول کی قیمت میں پھر بڑے اضافے کا امکان

16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے،اوگرا نے پیٹرول ساڑھے آٹھ روپے،جبکہ ڈیزل  کو ساڑھے 5 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے،تاہم  قیمتوں سے متعلق ختمی فیصلہ وزیر اعظم کی مشاورت سے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے، اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی جس میں پیٹرول ساڑھے 8 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسی طرح  سمری میں ڈیزل کو ساڑھے 5 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے اضافے کی ورکنگ موجودہ لیوی کی بنیاد پر کی ہے اگر وفاقی حکومت نے لیوی بڑھائی تو اضافہ اس سے زیادہ بنے گا تاہم پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں مزید کمی کے امکانات کم ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں سے متعلق فیصلہ وزیر اعظم کریں گے جس کا باضابطہ اعلان کل کیا جائےگا۔