احساس کفالت پروگرام کی رقم بڑھا دی گئی 

اسلام آباد: حکومت نے یکم فروری سے احساس پروگرام کے پیسے 12سے بڑھاکر 13 ہزار کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ خواتین احساس کفالت کے پیسے لینے جائیں توگن کرپورے13 ہزار روپے لیں۔

 اپنے بیان میں معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس ادائیگیوں میں ناجائز کٹوتیاں کرنے والوں کے خلاف سخت پیغام دیا۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ حکومت نے یکم فروری سے احساس کے پیسے 12سے بڑھاکر 13 ہزار کر دیے ہیں۔

 اہل خواتین احساس کفالت کے پیسے لینے جائیں توگن کرپورے13 ہزار رو پے لیں۔

معاون خصوصی نے کہا شراکتی بینکوں کے ایجنٹ اور نامزددکاندار خواتین کے پیسے نہیں کاٹ سکتے، خواتین کے انگوٹھے لگوا کر پیسے لینے آنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی نے جعلی انگوٹھوں کا استعمال کیا یا پیسے کاٹے تو حکومت سختی سے نمٹے گی۔