وفاقی کابینہ نے تنخواہوں میں 15فیصد اضافے کی منظوری دیدی 

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے وفاقی سرکاری ملازمین اور ایف سی ورینجرز اہلکاروں کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دیدی‘ اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔

 وفاقی حکومت کے گریڈ ایک تا 19 تک سرکاری ملازمین‘ ایف سی اوررینجرز کیلئے 15 فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس 2022ء کی منظوری دیدی گئی جبکہ 4 ارب ڈالر قرضہ ری شیڈول کرنے کے معاہدے کی منظوری بھی دیدی۔

‘ سعودی عرب‘ پیرس کلب اور نان پیرس کلب کے ساتھ قرضہ 2027ء تک ری شیڈول ہوا ہے۔

 سمندر پار پاکستانیوں کیلئے علیحدہ خصوصی عدالتوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا، افغانستان کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 34500 میٹرک ٹن دال مونگ برآمد کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔