پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں 25فیصد اضافے کا فیصلہ 

لاہور: پبلک ٹرانسپورٹرزنے کرایوں میں ایک ساتھ 25 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی دھمکی بھی دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرانسپورٹرز کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لیا جائے ورنہ 22 فروری کو ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی۔ 

جبکہ گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 20 سے 25 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کرایوں میں اضافے کا باقاعدہ اور حتمی اعلان ایک پریس کانفرنس کے ذریعے کیا جائے گا۔