کوکنگ آئل کی قیمت میں 20روپے لٹر اضافہ

لاہور:ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدگھی اور کوکنگ آئل مینو فیکچررز نے درجہ اول کوکنگ آئل 20روپے اور درجہ دوم کوکنگ آئل کی قیمت میں 6 روپے لٹراضافہ کر دیا۔

درجہ دوم کوکنگ آئل کی قیمت 6 روپے اضافے سے394 روپے سے بڑھ کر 400 روپے لٹر جبکہ درجہ اول کوکنگ آئل کی قیمت20 روپے اضافے سے 440 روپے فی لٹر تک پہنچ گئی۔