ایک کلو گھی کی قیمت میں 80 روپے اضافے کا خدشہ 

ایک کلو گھی کی قیمت میں 80 روپے اضافے کا خدشہ  ہے جبکہ فلورملز نے بھی آٹے کی قیمت بڑھانے کا الٹی میٹم دے دیا۔

گھی اور آٹا ملز مالکان نےحکومت کو قیمتوں میں اضافے سے آگاہ کردیا۔ گھی اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول اور بجلی کی قیمت میں اضافے سے گرائنڈنگ چارجز  اور ٹرانسپورٹ چارجز  بڑھے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پام آئل کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہو گیاہے،اگر  ڈیوٹیز میں کمی نہ کی تو قلت اور  قیمت دونوں بڑھے گی۔