اے ایس ایف کے اہلکاروں کی تنخواہوں میں بھی 15فیصد اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرداخلہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ حکومت نے دوسری سول آرمڈ فورسز کی طرح ائیرپورٹ سیکورٹی فورس(اے ایس ایف) کے اہلکاروں کی تنخواہیں بھی پندرہ فیصد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اس کی منظوری دے دی ہے۔اے ایس ایف کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم نے گزشتہ ہفتے سول آرمڈ فورسز کی تنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافے کی منظوری دی تھی۔ 

حکومت نے پہلے ہی گریڈ ایک سے انیس تک کے ملازمین کے لئے پندرہ فیصد تخفیف تفاوت الاؤنس کا اعلان کیا ہے۔