سندھ میں گیس کا بڑاذخیرہ دریافت

اسلام آباد: پی پی ایل نے صوبہ سندھ میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا، موہر ون کنویں سے یومیہ 14.3 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس ملے گی۔ 

 پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے سندھ کے لطیف بلاک موہرون پر گیس دریافت کی  ہے۔ 

کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لطیف بلاک موہر۔ون کنویں کی بارہ ہزار ایک سو گیارہ فٹ گہرائی تک کھودائی کی گئی ہے جس میں یومیہ چودہ اعشاریہ تین ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس ملے گی۔

 اعلامیے میں کہا ہے کہ لطیف بلاک موہرون کی دریافت جوائنٹ وینچر کانتیجہ ہے، دریافت سے ملک کی توانائی کی ضرورت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور ملک کے ہائیڈرو کاربن کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا۔

 پی پی ایل کے مطابق منصوبے میں پی پی ایل، ای این آئی،یوای پی ایل کے 33.3 فیصد کے شیئرز ہیں۔