قومی بچت سکیموں پر شرح منافع میں ردو بدل

 اسلام آباد:وزارت خزانہ نے قومی بچت سکیموں پر شرح منافع میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قومی بچت سکیموں پر شرح منافع 10 اعشاریہ 4 سے کم کر کے 10 اعشاریہ 3 فیصد اور ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 10 اعشاریہ 3 فیصد سے کم کر کے 10 اعشاریہ 2 فیصد کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 10 اعشاریہ 40 فیصد سے کم کر کے 10 اعشاریہ 32 فیصد کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر انکم سیونگز سرٹیفکیشن پر شرح منافع 10 اعشاریہ 32 فیصد سے کم کر کے 10 اعشاریہ 20 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بہبود، پنشنر، شہداء سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 12 اعشاریہ 24 فیصد برقرار رہے گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق سیونگز اکاؤنٹ پر شرح منافع 8 اعشاریہ 25 فیصد برقرار رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قومی بچت کی اسکیموں پر نئی شرح منافع پر اطلاق 22 فروری سے ہوگا۔