بھارت کی عالمی مقابلے میں جعل سازی پکڑی گئ

بھارت کی کھیلوں کی دنیا میں بڑی جعل سازی پکڑی گئی، ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے جعلی ٹیم کھلا دی۔

تفصیلات کے مطابق نیزہ بازی (ٹینٹ پیگنگ) کی جعلی ٹیم کھلانے کی بے ایمانی بھارت کو مہنگی پڑگئی ہے، آئی ٹی پی ایف نے بھارت میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کوالیفائرز کے نتائج منسوخ کر دیے۔


بھارت نے اپنے ہی کھلاڑیوں کی ٹیم کو نیپال کی شرٹس پہنا کر کوالیفائر میچز کھلائے، جعل سازی پکڑے جانے پر ورلڈ کپ کوالیفائرز کی میزبانی اب پاکستان کو مل گئی ہے۔


آئندہ سال 6 ٹیمیں پاکستان آ کر کھیلیں گی، جن میں نیپال، اردن، لیبیا، ایران، آسٹریلیا اور ایران شامل ہیں، نیزہ بازی ورلڈ کپ کوالیفائر آئندہ سال فروری مارچ میں پاکستان میں ہوگا۔


اس سلسلے میں گزشتہ ہفتے ایکوسٹرین فیڈریشن آف انڈیا (ای ایف آئی) نے متفقہ طور پر 4 سواروں سمیت 6 افراد کو 2 سال کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
انکوائری کمیٹی نے گزشتہ مارچ میں منعقدہ ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ کوالیفائر میں انھیں نیپال کی ٹیم کی نمائندگی کرنے کے لیے نقالی کرنے کا قصور وار پایا تھا۔