قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کا پروگرام سامنے آگیا، انٹری فری ہوگی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کا پروگرام شیئر کردیا۔

قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کل یعنی 7 فروری کی شام سات بجے ہو گی، اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن میں کام کرنے والوں کو کل کھانے پرمدعو کیا جائےگا۔

قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کا پروگرام سامنے آگیا، انٹری فری ہوگی

چیئرمین پی سی بی کی جانب سے ورکرز کے اعزاز میں دوپہرکےکھانے کےانتظامات کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا کہ سب سے پہلے ورکرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ناممکن ٹاسک کوممکن بنایا، تنقید کےباوجود پوری ٹیم نے انتھک محنت کی۔