اسٹیو اسمتھ پاکستان کیخلاف وائٹ بال سیریز سے باہر

لاہور: آسٹریلیا کے تجربہ کار بلے باز اسٹیو اسمتھ کہنی کی انجری کے سبب پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز سے باہر ہوگئے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق اگرچہ ان کی تکلیف معمولی نوعیت کی ہے مگر آئندہ 18 ماہ کی انٹرنیشنل مصروفیات کو دیکھتے ہوئے کوئی خطرہ مول لینے سے گریز کیا جا رہا ہے اور متبادل کے طور پر مچل سویپسن کو وائٹ بال سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

صرف ٹیسٹ میچز کے لیے منتخب کیے جانے والے لیگ سپنر کی خدمات پاکستان میں سلو پجز کے پیش نظر حاصل کی گئی ہیں کیونکہ سمتھ کا خلا پر کرنے والے بیٹرز پہلے ہی موجود ہیں۔

اس سے قبل، کین رچرڈسن بھی انجری کے باعث سیریز س باہر ہوگئے تھے۔