انٹر بینک میں ڈالر پہلی بار 182 کی سطح عبور کر گیا  

کراچی:انٹر بینک تبادلہ میں ڈالر کا ریٹ پہلی بار 182 کی سطح عبور کر گیا۔

انٹر بینک میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر ڈالر کا ریٹ 181 روپے 78 پیسے تھا لیکن طلب ڈالر کا ریٹ 52 پیسے بڑھا گئی۔

کاروبار کے دوران ڈالر کا ریٹ 182 روپے 30 پیسے ہے، رواں مہینے انٹر بینک میں ڈالر کا ریٹ 4 روپے 84 پیسے بڑھ چکا ہے۔

امریکا میں شرح سود بڑھنے کے بعد ڈالر کا ریٹ عالمی سطح پر بڑھا ہے، تاہم پاکستان میں ڈالر کی قدر بڑھنے کا سبب ملکی بیرونی ادائیگیوں کا توازن ہے۔

اس کے علاوہ آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات میں روپے کی قدر گرانے کا تقاضہ ہے۔