ایف بی آر نے ٹیلی نار کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردئیے

 اسلام آباد:ایف بی آر نے ٹیلی نار کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردئیے۔ 

ذرائع کے مطابق ٹیلی نار 3 ارب 50 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کرنے میں ناکام رہی۔یف بی آر نے انکم ٹیکس وصولی کے لیے ٹیلی نار کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا۔

 ذرائع کے مطابق ٹیلی نار کمپنی کو متعدد نوٹسز جاری کیے گئے، عدالت نے ٹیلی نار کمپنی کی درخواستیں مسترد کردیں۔ٹیلی نار کمپنی کی ملک بھر میں فرنچائزز کو نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔