چیئرمین اوگرا نے گیس بلو ں میں 3گنا اضافے کا عندیہ دیدیا 

 اسلام آباد: چیئرمین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے کہا ہے کہ اس سال ادارے نے گیس کی قیمت میں 932 روپے اضافہ مانگا ہے، گھریلو صارف کے گیس کے بلوں میں 3 گنا اضافہ ممکن ہے۔

 تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)کے چیئرمین نے کہا ہے کہ اس سال ادارے نے گیس کی قیمت میں 932 روپے اضافہ مانگا ہے، جو بھی فیصلہ اتھارٹی کرتی ہے اس کو مشاورت سے کیا جاتا ہے۔

 چیئرمین کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ گیس ڈالرز میں خریدی جا رہی ہے، ہم نے سوچ سمجھ کر گیس کی قیمتوں میں اضافہ مانگا ہے۔

 اوگرا کی جانب سے مزید کہا گیا کہ گھریلو صارف کے گیس کے بلوں میں 3 گنا اضافہ ممکن ہے، گیس جتنی سسٹم میں آنا تھا وہ نہیں آئی گیس کی کمی ہے۔