دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ

لاہور: سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے جبکہ مہمان ٹیم کے کپتان ایرون فنچ صفر پر پویلین لوٹ گئے۔  قبل ازیں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے جس میں حسن علی کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو شامل کیا گیا۔ کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے آسٹریلوی ٹیم کو کم سے کم اسکور پر آوٹ کریں۔

ایرون فنچ کا کہنا تھا کہ پہلے میچ کی پرفارمنس سے مطمئن ہیں، آسٹریلوی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور ہم ٹاس جیت جاتے تو بالنگ ہی کرنا پسند کرتے۔

سیریز کے پہلے ون ڈے میں مہمان ٹیم آسٹریلیا نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دی تھی، پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں گزشتہ پانچ ون ڈے میچز میں مسلسل شکست کا سامنا رہا ہے۔