زکوٰۃ کیلئے کتنی کٹوتی ہوگی؟ اسٹیٹ بینک نے نصاب کی حد مقرر کردی

کراچی:  رمضان المبارک 1442 ہجری کے لیےزکوٰۃ کا نصاب مقرر کردیا گیا ہے۔ 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق تخفیف غربت اور سماجی بہبود ڈویژن نے امسال زکوٰۃ کی کٹوتی کے لیے نصاب کی حد 88 ہزار 927 روپے مقرر کی ہے۔

واضح رہے کہ یکم رمضان کو مذکورہ یا اس سے زائد رقوم پر کھاتوں سے زکوۃ منہا کی جائے گی۔