آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میں بھی پاکستان کو مشکل ہدف دیدیا

آسٹریلیا  نےدوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 349 رنز کا ہدف دیا ہے۔

آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 348 رنز بنائے۔ بین مک ڈرموٹ 104 اور ٹراؤس ہیڈ نے 89 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے جاری ہے جس میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پچ اچھی دکھائی دے رہی ہے ، میچ میں آخری وقتوں میں ڈیو فیکٹر اہم ہوگا۔

پاکستانی ٹیم آج ایک تبدیلی کے ساتھ میدان میں اتری ، فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ شاہین آفریدی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان ٹیم میں فخر زمان ، امام الحق، بابر اعظم ، محمد رضوان ، افتخار احمد ، خوشدل شاہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سعود شکیل ،شاہین آفریدی ، زاہد محمود ، وسیم جونئیر اور حارث روف بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

آسٹریلوی ٹیم میں ایرون فنچ، ٹریوس ہیڈ ، میکڈرمٹ ، مارنوس لبوشین ، اسٹوئنس،کیمرون گرین ، ایلکس کیری، شان ایبٹ ، نیتھن ایلیس،ایڈم زمپا اور مچل سوئپسن شامل ہیں۔

یاد رہےکہ پہلے ایک روزہ میچ میں 88 رنز سے فتح کے بعد مہمان ٹیم کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔