امام الحق تیز ترین 9سنچریاں سکور کرنیوالے بلے باز بن گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے اوپنر امام الحق نےنیا  عالمی ریکارڈ بنادیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں امام الحق  آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں مسلسل دوسری سنچری سکور کرکے  ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 9 سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

 امام الحق 48 ون ڈے اننگز میں 9 سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹر ہیں ، ان سے قبل جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نے 52 اننگز میں 9 سنچریاں سکور کی تھیں جبکہ کوئنٹن ڈی کوک نے 53 اور بابر اعظم نے 61 اننگز میں 9 سنچریاں بنائی تھیں۔

اس کے علاوہ امام الحق 48 اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بھی  بن گئے ہیں ان سے قبل ظہیر عباس نے 48 اننگز میں 2166 رنز بنائے تھے۔