بجلی 4 روپے 68 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی   


اسلام آباد:فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 68 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کر دی گئی۔ بجلی کا شارٹ فال بھی 5 ہزار 372 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ 

نیپرا نے ملک بھر کے صارفین کیلئے فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 68 پیسے جبکہ کے الیکٹرک صارفین کیلئے جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی کی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق اپریل کے بلوں میں ہوگا۔

سماعت کے موقع پر چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ایندھن کی قلت سے 2 ہزار 139 میگاواٹ بجلی کم پیدا ہو رہی ہے، کے ٹو نیو کلیئر پاور پلانٹ ٹرپ ہوا جبکہ کے تھری ابھی مکمل آپریشنل نہیں ہوا، گزشتہ روز چشمہ میں سی ون پاور پلانٹ بھی کوئی فالٹ آیا ہے۔

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ حکومت 40 ہزار میگاواٹ کی صلا حیت کا دعوی کرتی ہے، اگر پانچ، سات ہزار میگاواٹ کم ہو بھی گئی تو فرق نہیں پڑنا چاہیے تھا۔

 دوسری جانب پنجاب اور خیبر پختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بھی غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دی گئی ہے۔