عمر گل اور یونس خان کی افغان کرکٹ ٹیم میں اہم ذمہ داریاں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمرگل افغانستا ن کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کردیے گئے۔ رپورٹس کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ کا ابتدائی طور پر عمر گل کے ساتھ 3 ہفتوں کا معاہدہ ہوا ہے البتہ اس معاہدے میں توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر گل4 اپریل کو ابو ظبی میں جاری افغان ٹیم کے کیمپ کو جوائن کریں گے۔عمر گل نے ٹوئٹر پر افغانستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ بننے کی تصدیق کی اور کہا کہ 'یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے ،میں اپنا تجربہ کھلاڑیوں کے ساتھ شیئر کرنے کی پوری کوشش کروں گا'۔ دوسری جانب پاکستان کے سابق کپتان یونس خان کو بھی افغانستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ذمہ داریاں ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔