تیسرا ون ڈے،پاکستانی بالرز کی بہترین کارکردگی، آسٹریلیا 210رنز پر آؤٹ

 لاہور: آسٹریلیا نے پاکستان کو سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں جیت کے لیے 211 رنز کا ہدف دیدیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے تیسرے ون ڈے میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی، تاہم آسٹریلوی ٹیم 41.5 اوورز میں 210 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

آسٹریلیا کے دونوں اوپنر پاکستان کی جارحانہ بالنگ کے سامنے بےبس نظر آئے، ٹریوس ہیڈ صفر پر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے جبکہ آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ بھی صفر پر حارث رؤف کا شکار بنے۔

چھٹے اوور میں حارث رؤف کی گیند پر مارنوس لابوشین چار رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ بارہویں اوور میں زاہد محمود کی گیند پرمرقس 19 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ 13 اوور کے اختتام تک آسٹریلیا نے صرف 60 رنز اسکور کیے۔

 

آسٹریلیا کی جانب سے ایلکس کیری 56، کیمرون گرین 34، شان ایبٹ نے 49 رنز کی اننگز کی بدولت کینگروز کی ٹیم 210 رنز تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔

پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونئیر اور شاہین شاہ آفریدی نے 3،3، حارث رؤف 2 جبکہ زاہد محمود اور افتخار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے جس میں سعود شکیل کی جگہ آصف علی کو شامل کیا گیا ہے جبکہ آسٹریلیا نے فاسٹ بولر جیسن