زکوٰۃ کٹوتی کیلئے بینک پیر کو بند رہیں گے 

لاہور: بینک کھاتوں سے زکوٰ ۃ کٹوتی کیلئے بینک کل بروز پیر  بند رہیں گے۔

 ہر سال یکم رمضان المبارک کو بینک کھاتہ داروں کے اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کی کٹوتی کیلئے بند رہتے ہیں تاہم امسال یکم رمضان اتوار کے روز آنے کی وجہ سے بینک پیر کے روز بند رہیں گے۔

 بینکوں کا عملہ ڈیوٹی پر حاضر ہو کرکھاتوں سے زکوٰۃ کی کٹوتی کرے گا تاہم عوامی لین دین نہیں ہوگا۔

ہجری سال 43-1442 کے لیے زکوٰ ۃکا نصاب 88 ہزار 927 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

سیونگ، نفع نقصان شراکت اور دیگر بینک کھاتوں سے زکوۃ کی کٹوتی ہو گی۔نصاب سے کم رقم  والے بینک کھاتوں سے زکو ۃ کٹوتی نہیں کی جائے گی۔