آسٹریلیا نے واحد ٹی 20میں پاکستان کوتین وکٹوں سے شکست دیدی

لاہور:لاہور کے قذافی اسٹیڈٖیم میں کھیلے جانیوالے واحد ٹی 20میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کوتین وکٹوں سے شکست دیدی۔

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے 55رنز کی اننگز کھیل کر جیت میں اہم کردار ادا کیا 

کیوی ٹیم کی جانب سے دیگر کھلاڑیوں میں ٹریو ہیڈ نے 26،جوش انگلس24،سٹونیز23جبکہ میکڈورموٹ نے 22رنز سکور کئے 

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی، عثمان قادر،محمد وسیم نے 2,2جبکہ حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی 

اس سے قبل آسٹریلیا ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔

محمد رضوان اور بابر اعظم نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 67رنز سکور کئے تاہم محمد رضوان 23رنز کے سکور پر کیمرون گرین کی بال پر بولڈ ہوگئے۔

تیسرے نمبر پر آنیوالے جارح مزاج بلے باز فخر زمان پہلی بال پر ہی کیچ دے بیٹھے، اس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور پاکستان نے مقررہ 20اوورز میں 163     رنز کا ہدف دیا 

کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ  66رنز بنائے انہوں نے 46بالوں کا سامنا کیا، ان کی اننگز میں 2 شاندار چھکے اور 6چوکے شامل تھے۔

خوشدل خان نے 24، آصف علی نے 3،حسن علی نے 10، افتخار احمد نے 13رنز کی اننگز کھیلی۔ آخری نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنیوالے عثمان قادر نے 6بالوں پر 18رنز سکور کئے۔پاکستان نے20اوورز میں  8وکٹوں کے نقصان پر 162رنز بنائے۔ 

آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن ایلیس نے سب سے زیادہ 4وکٹیں حاصل کیں جبکہ کیمرون گرین نے 2، ایبٹ اور ایڈم زمبا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی 

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے آسٹریلیا کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 2-1سے شکست دی تھی جبکہ 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-0سے آسٹریلیا کے نام رہی تھی۔