ایشیاءکپ 2022 کی کسی اور ملک منتقلی کا امکان

کولمبو: سری لنکا کی سیاسی کشیدگی کے باعث ایشیاءکپ 2022 کسی اور ملک منتقل کرنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا اس وقت تاریخ کے بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے جس کے باعث ملک میں کشیدگی عروج پر ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ایشیاء کپ کو کسی اور ملک منتقل کرنے کا سوچ  رہا ہے

رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اجلاس میں ایشیاءکپ کی منتقلی کے حوالے سے بحث کی جائے گی جس کے بعد حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ عرصے میں دو بار ایشیاءکپ 2022 ملتوی ہوچکا ہے۔