آئی سی سی کے جنر ل منیجر کے عہدے کیلئے وسیم خان کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا 

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی میٹنگز دبئی میں شروع ہوچکی ہیں۔ اس دوران خواتین کرکٹ کے فروغ و دیگر امور سمیت دو بڑے عہدوں کا فیصلہ بھی متوقع ہے۔

آئی سی سی چیئرمین اور جنرل منیجر کے عہدوں پر بھی تقرری زیر غور آسکتی ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان جنرل منیجر بننے کے امیدوار ہیں، انہیں شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

وہ اگلے ہفتے انٹرویو کیلئے پیش ہوں گے۔ یہ ذمہ داری گذشتہ آٹھ برس سے جیف ایلرڈائس نبھار ہے ہیں۔ وسیم خان نے 2021ء میں رمیز راجہ کے چیئرمین پی سی بی بننے کے بعد استعفیٰ دیدیا تھا۔

 دریں اثنا چیئرمین آئی سی سی سے متعلق صورتحال دلچسپ ہے۔ بطور چیئرمین گریک بارکلے کی مدت نومبر میں ختم ہونے جارہی ہے، قانون کے مطابق وہ چاہیں تو مزید دو ٹرمز حاصل کرسکتے ہیں تاہم یہ واضح نہیں کہ وہ ری الیکشن میں دلچسپی رکھتے یا نہیں۔