بابر اعظم آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ منتخب

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ منتخب ہوگئے۔

بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں  عمدہ پرفارمنس پر سب سے زیادہ ووٹ لیے۔

ویسٹ انڈیز کے کریگ بریتھ ویٹ اور آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز بھی نامزد کیے گئے تھے۔

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کےمطابق آسٹریلیا کی اوپنر ریچل ہینز ویمن کرکٹر آف دی منتھ قرار پائی ہیں۔