ہفتے کی چھٹی ختم ہونے کے بعد بینکوں کے بھی نئے اوقات کار جاری

وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق بینک دولت پاکستان (ایس بی پی) ہفتے میں چھ دن کام کے لیے کھلا رہے گا اور رمضان المبارک کے مہینے میں دفتر کے  درج ذیل اوقات ہوں گے جن پر تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے (ڈی ایف آئیز) اور مائیکروفنانس  بینک بھی عمل درآمد کریں گے۔

دفتر کے اوقات پیر تا جمعرات اور ہفتے کو صبح 8 بجے تا دوپہر 3 بجے ہوں گے جس میں دوپہر  1  بجے  تا 1 بج کر 30منٹ تک وقفہ برائے نماز ہوگا جب کہ جمعے کے دن دفتر کے اوقات کسی وقفے کے بغیر صبح 8  بجے تا دوپہر 1 ایک بجے تک ہوں گے۔

بینکوں یا مائیکروفنانس بینکوں کو مزید ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ عوام سے لین دین کے لیے درج ذیل کم از کم کاروباری (بینکاری) اوقات پر عملدرآمد کریں :

پیر تا جمعرات اور ہفتہ کے دن صبح 8  بجے تا دوپہر 1 بجے  نماز کے وقفے کے بغیر جب کہ جمعہ کے دن دفتر کے اوقات کسی وقفے کے بغیر صبح 8 بجے تا دوپہر 12 بجے تک ہوں گے۔