بابر اعظم موجودہ دور کے بریڈ مین

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف  کا کرکٹ ڈین یوٹیب چینل پر کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم موجودہ دور کے برائن لارا اور بریڈمین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر مجھے بابراعظم اور ویرات کوہلی کے ساتھ لکڑی کی پلئینگ الیون دے دیں تو وہ بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے۔

سابق کپتان نے کہا کہ اس سے قبل بھی کہہ چکا ہوں اب دوبارہ کہتا ہوں پاکستان نے کرکٹ تاریخ میں اگر کوئی خوبصورت بلےباز پیدا کیا ہے تو وہ سعید انور ہیں۔

واضح رہے کہ سال 2015 میں پاکستان کے ڈیبیو کرنے والے بابراعظم نے 40 ٹیسٹ میچوں میں 2 ہزار 851، 86 ون ڈے 4 ہزار 261 جبکہ 74 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں انہوں نے 2 ہزار 686 رنز بنارکھے ہیں۔