وزیرِاعظم نے ایف بی آر سے ٹیکس محصولات کی رپورٹ طلب کرلی

 وزیرِاعظم شہباز شریف نے ایف بی آر سے ٹیکس محصولات کی رپورٹ طلب کرلی.

میڈیا ذرائع مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایف بی آر سے ٹیکس محصولات کے حوالے سے مکمل رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق نے ملاقات کی، جس میں چیئرمین نے وزیرِ اعظم کو موجودہ ٹیکس محصولات کی صورتحال پر بریفنگ دی، ایف بی آر کی کارکردگی پر وزیر اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔