بجلی کی پیداوار کیلئے اضافی ایل این جی خریداری کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے بجلی کی پیداوار کیلئے اضافی ایل این جی خریداری کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت ایل این جی کی اسپاٹ خریداری کرے گی اور پاکستان ایل این جی لیمیٹڈ ایل این جی کے 3 اسپاٹ کارگوز خریدے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپاٹ کارگوز کی خریداری کیلئے جلد ٹینڈرجاری کیے جائیں گے، مئی، جون اور جولائی کیلئے ایک ایک کارگو خریدا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اضافی ایل این جی پاورپلانٹس کیلئے فیول قلت پرقابوپانے کی وجہ سے خریدی جائے گی۔