نئی حکومت اور آئی ایم ایف مذاکرات کا آج سے آغاز، ایک ارب ڈالر قسط کا فیصلہ ہوگا

پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) حکام مابین مذاکرات بحال کرنے کا فیصلہ ہوگیا، نئی حکومت اور  آئی ایم ایف حکام مابین مذاکرات آج شروع ہوں گے۔ آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط دینے کا فیصلہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق  نئی حکومت اور  آئی ایم ایف حکام مابین مذاکرات  واشنگٹن میں ہوں گے، مذاکرات میں  اسلام آباد سے اہم حکومتی شخصیات  ورچوئل حصہ لیں گی۔

میڈیا زرائع مطابق پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے حکام کے درمیان مذاکرات بحال کرنے کا فیصلہ ہوگیا، واشنگٹن میں نئی حکومت کے حکام سے مذاکرات آج شروع ہوں گے۔

اسلام آباد سے اہم حکومتی شخصیات مذاکرات میں ورچوئل حصہ لیں گی، مذاکرات میں آئی ایم ایف پروگرام بحال ہونے کے اعلان کا بھی امکان ہے، مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط دینے کا فیصلہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں آئی ایم ایف کی جانب سے نئی حکومت کے تحفظات پر گفتگو کے علاوہ سبسڈیز، ایمنسٹی اور نئی شرائط پر غور ہوگا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سابقہ حکومت نے آئی ایم ایف سے مذاکرات میں چھ ماہ کا عرصہ ضائع کیا تھا،موجودہ حکومت کی ترجیحات میں معاشی استحکام سر فہرست ہے۔