بھارت کی بیس بال ٹیم نے پاکستان آنے کی تصدیق کردی

لاہور: اگلے سال شیڈول ساؤتھ ایشین گیمز میں بھارت کی بیس بال ٹیم نے پاکستان آنے کی تصدیق کردی۔

سیکرٹری انڈین بیس بال فیڈریشن نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نام خط میں گیمز کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہارکیاہے۔

منوج کوہلی کے مطابق ہم بحیثیت فیڈریشن اس بات کی تصدیق کرتےہیں کہ بیس بال ایونٹ میں ٹیم ضرور شرکت کرے گی،باقاعدہ دعوت نامہ بھجوائیں تاکہ بھارتی ٹیم بھی اپنی تیاریاں مکمل کرسکیں۔

منوج کوہلی نے ساوتھ ایشین گیمز کی میزبانی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیاہے۔