کیرن پولارڈکا انٹرنیشنل کرکٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور وائٹ بال ٹیم کے کپتان کیرن پولارڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

کیرن پولارڈ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور کہا کہ ' میرے لیے فخر کی بات ہے کہ میں نے ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی'۔

کیرن پولارڈ نے 2007 میں ایک روزہ اور 2008 میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں ڈیبیو کیا ، انہوں نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے 123 ون ڈے اور 101 ٹی ٹوئنٹی میچز میں نمائندگی کی۔ 

اس کے علاوہ کیرن پولارڈ کوانٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اوور میں 6 لگاتار چھکے مارنے والے تیسرے کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔