یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا اور چینی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

لاہور:یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز پر چینی اور آٹے کی قیمتوں میں بھی کمی کر دی،رعایتی اشیا ء خریدنے کے لیے صارف کو اپنا شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہو گا۔

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق ملک بھر میں تمام سٹورز پر وزیر اعظم کی ہدایات کی روشنی میں آٹے اور چینی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کر دیا گیا ہے۔ 

یوٹیلٹی سٹورز پر چینی 85 روپے سے کم کر کے 70 روپے فی کلو کر دی گئی، رمضان سبسڈی کے تحت چینی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کمی کی گئی، ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز پر چینی 70 روپے فی کلو فروحت شروع کردی گئی ہے جبکہ آٹے کے 20 کلو تھیلے کی 800 روپے میں فروحت کی جارہی ہے۔

یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کے تحت 20 کلو آٹے کا تھیلا 950 روپے میں فروحت ہو رہا تھا۔

رمضان ریلیف پیکج کے تحت ملنے والی 19 اشیا ء کی فروحت شناختی کارڈ سے منسلک کر دی گئی، سبسڈائزڈ اشیا ء کی فروحت شناختی کارڈ کے بغیر بند کر دی گئی ہے۔ سستے رمضان بازار میں ایک شناختی کارڈ پر صرف 2 کلو چینی فراہم کی جا رہی ہے۔