مانچسٹر یونائیٹڈ کے کپتان کے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی

لندن: ہیری میگیورکے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے کپتان ہیری میگیورکے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے تاہم مقامی پولیس نے ان کے گھر کی پوری طرح جانچ پڑتال کے بعد کلیئر قرار دے دیا۔

انگلش مڈفیلڈر منگیتر اور دو بچوں کے ہمراہ وہاں رہائش پذیر ہیں، ان کے لیے رواں سیزن کلب اور ملکی سطح پر مایوس کن رہا،وہ بم کی دھمکی دینے والے سے ناواقف ہیں۔

 

میگیور کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں فٹبالر کو اپنے اہل خانہ سے متعلق سنگین نتائج کی دھمکیاں ملیں جس پر انھوں نے پولیس سے رابطہ کیا تھا۔