نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنیکا فیصلہ، بلیک میں فروخت ہونے لگے

پشاور: سٹیٹ بینک نے رواں سال نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کے باعث مارکیٹ میں دس روپے، بیس روپے، پچاس روپے، سو روپے، پانچ سو روپے، ایک ہزار روپے والے نئے کرنسی کے نوٹوں کی گڈی بلیک میں فروخت ہونا شروع ہو گئی ہے۔

 قصہ خوانی، خیبر بازار، صدر، ہشتنگری، سمیت دیگر مقامات پر کرنسی کے غیر قانونی کاروبار کرنیوالے تاجروں نے اسے اپنی مرضی سے فروخت کر رہے ہیں۔

، اسٹیٹ بینک کی جانب سے فریش نوٹوں کے حوالے سے پالیسی سے بینکوں کو آگاہ کیاگیا ہے، بینک سیکٹر کے ذرائع کے مطابق نئے کرنسی نوٹ رواں سال جاری نہیں کئے جا ئینگے تاہم ڈیلر کے پاس موجودہ پہلے سے سٹاک کو مہنگے داموں فروخت کرنا شروع کردیا ہے۔

 دس روپے والے نئے نوٹ 1200سے 1500روپے کے درمیان میں، بیس روپے والے 2200سے 2500کے درمیان میں فروخت ہو رہے ہیں۔ جبکہ بینکوں میں موجود پہلے سے سٹاک کرنسی کے نوٹوں کوعملے نے آپس میں تقسیم کرنا شروع کردیا ہے۔