قومی ائیرلائن پی آئی اے کی آمدنی میں اضافہ ریکارڈ

 اسلام آ باد: قومی ائیرلائن پی آئی اے کی آمدنی میں اضافہ ریکادڑ کیا گیا ہے۔ پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے پہلی سہ ماہی مالیات کی منظوری دے دی ہےَ

پی آئی اے نے پہلے تین ماہ  میں 115ملین روپے کا آپریٹنگ منافع حاصل کیا، پہلی سہ ماہی  کی محصولات 34ارب روپے سے زائد رہے۔ 

پی آئی اے میں یہ مسلسل دوسری سہ ماہی  میں آمدنی میں اضافہ رہا ہے، کورونا وبا کی وجہ سے پی آئی اے کے بند ہونے والے خلیجی،سعودی عرب بشمول عمرہ آپریشن فعال ہوگئے۔ 

پی آئی اے کو فیول اخراجات کی مد میں 54 فیصد اضافہ اور زرمبادلہ میں 17فیصد کمی کے باوجود ساڑھے11کروڑ روپے کا منافع رہا ہے۔ 

پی آئی اے کے سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک کی کاوشوں کی وجہ سے مالیاتی نظم و ضبط کے باعث ادارہ ترقی کی جانب گامزن رہا۔ 

پی آئی اے کے سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک 25اپریل کو اپنی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔